Aaj News

ہفتہ, ستمبر 21, 2024  
16 Rabi ul Awal 1446  

کراچی کے علاقے لیاری میں دستی بم دھماکا، 7 افراد زخمی

تین منزلہ عمارت پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا گیا، پولیس
شائع 16 اکتوبر 2023 10:08pm
کراچی کے علاقے لیاری میں دستی بم دھماکا، متعدد افراد زخمی۔ فوٹو ــ فائل
کراچی کے علاقے لیاری میں دستی بم دھماکا، متعدد افراد زخمی۔ فوٹو ــ فائل

کراچی کے علاقے لیاری بہار کالونی میں دستی بم دھماکا ہوا ہے۔

دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا ہے کہ ھماکے میں 7 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 2 بچے،ایک خاتون اور چار مرد شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق تین منزلہ عمارت پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

karachi

Karachi Police

Karachi law and order situation