Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’اویسٹین کا ٹیکا بارش کے پانی سے متاثر ہوا، پنجاب حکومت کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ‘

ناقص پیکنگ کی وجہ سے بارش کے پانی سے انجکشن کی خوراکیں آلودہ ہوئیں، ڈاکٹر جاوید اکرم
شائع 16 اکتوبر 2023 09:42pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

نگراں وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق اویسٹین کا ٹیکا بارش کے پانی سے متاثر ہوا۔ اویسٹین کے تمام روکے ہوئے اسٹاک کو ریلیز کیا جائے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ آنکھوں میں انجکشن کا استعمال 18 سال سے ہو رہا تھا، بیشتر لوگوں کا اچانک رپورٹ ہونا میرے لیے حیران کن تھا۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے اویسٹین کے تمام سیمپل دیکھے جو ٹھیک نکلے، ناقص پیکنگ کی وجہ سے بارش کے پانی سے انجیکشن کی خوراکیں آلودہ ہو گئیں۔

ڈاکٹر جاوید اکرم کے مطابق بہت لوگ اویسٹین انجکشن سے متاثر ہوئے، بیکٹیریا سوڈو مناس کی وجہ سے آنکھیں متاثر ہوئیں۔

صوبائی نگراں وزیر صحت کا کہنا تھا کہ اویسٹین معیاری کمپنی سے آرہی تھی، ہم نے انجکشن کے تمام ٹیسٹ کیے، اویسٹین وائلز میں کچھ نہیں پایا گیا، ہم نے وائلز کا پی سی آر ٹیسٹ کیا، روش کی دوائی بلکل ٹھیک ہے، روش کی دوائی مکمل انفکشن فری ثابت ہوئی،اویسٹین کے تمام روکے ہوئے اسٹاک کو ریلیز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :

غیر معیاری آنکھوں کے انجکشن کی فروخت میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

ان کا کہنا تھا کہ اویسٹین میری زندگی کی سب سے مشکل انکوائری تھی، ہم نے تحقیقات کے لیے بیرون ملک کی کمپنیز کا سہارا لیا۔ ہم نے تحقیقات کے لیے برطانیہ اور سنگاپور کے ماہرین سے مدد لی۔

eye care

EYE INFECTION

avastin injection