Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی، گرفتار ڈاکوؤں میں سے ایک سافٹ ویئرانجینئر نکلا

ملزم دن میں تعلیم حاصل کرتا اور رات میں وارداتیں کرتا ہے، پولیس
شائع 16 اکتوبر 2023 02:03pm
گرفتار ملزمان کا گروہ چھ افراد پر مشتمل ہے، پولیس حکام
گرفتار ملزمان کا گروہ چھ افراد پر مشتمل ہے، پولیس حکام

سُپر مارکیٹ پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب دو ڈاکوؤں کو گرفتار کیا، ان میں سے ایک سافٹ ویئرانجینئر تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے، جن کی شناخت سفیان اور مدثر کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سفیان سوفٹ ویئرانجینئر ہے، جو دن میں تعلیم حاصل کرتا اور رات میں وارداتیں کرتا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان موبائل کو ان لاک کرنے اور آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے کے ماہر ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے دو مسروقہ موٹرسائیکلیں بھی برآمد ہوئی، ان کا گروہ چھ افراد پر مشتمل ہے۔

Karachi Police

Street Crimes

Karachi Street Crimes