Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مونس الہٰی کے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب پر الزامات، صوبائی وزیر اطلاعات کا جوابی وار

محسن نقوی سرکاری اسکولوں کو اپنی جائیداد سمجھ کر بانٹ رہے ہیں، رہنما پی ٹی آئی
شائع 15 اکتوبر 2023 11:23pm
مونس الہٰی کے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب پر الزامات، صوبائی وزیر اطلاعات کا جوابی وار۔ فوٹو ــ فائل
مونس الہٰی کے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب پر الزامات، صوبائی وزیر اطلاعات کا جوابی وار۔ فوٹو ــ فائل

پی ٹی آئی کے رہنما مونس الہٰی نے نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ سرکاری اسکولوں کی قیمتی عمارتیں اور سہولیات من پسند نجی اداروں میں اپنی ذاتی جائیداد سمجھ کر بانٹنے لگے ہیں۔ نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے مونس الہٰی کو بھرپور جواب دیا ہے۔

مونس الہٰی نے اپنے ٹوئٹ میں نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی پر الزام لگایا کہ وہ سرکاری اسکولوں کو اپنی جائیداد سمجھ کر بانٹ رہے ہیں۔ آئین اور قانون نگران حکومت کو اس کی اجازت دیتا ہے نہ اختیار، اس ناجائز تعلیمی نجکاری کا نتیجہ فیسوں میں بھاری اضافہ ہو گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ آج غریب بجلی اور گیس کے بل دینے سے قاصر ہیں۔ کل سرکاری اسکولوں کی نجکاری کے بعد اپنے بچوں کے بھاری تعلیمی اخراجات کا بوجھ کیسے اٹھا پائیں گے۔

مونس الہٰی کو جواب دیتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا کہ مونس الہٰی اربوں روپے کی کرپشن کے مقدمات سے بچنے کی خاطر ملک سے فرار ہو کر پنجاب کی نگران حکومت کے بارے میں شر انگیز جھوٹ پھیلانا بند کریں۔

انھوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے کسی سرکاری اسکول کو کسی پرائیویٹ تعلیمی ادارے کے حوالے نہیں کیا ہے۔ نہ ہی سرکاری اسکولوں کو پرائیویٹائز کرنے کا کوئی فیصلہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

چین کے تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے، محسن نقوی

نواز شریف 21 اکتوبر کو ملک کو مشکل سے نکالنے کا روڈ میپ دیں گے، حمزہ شہباز

مراد سعید کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، فرار ہونے میں کامیاب

ان کا کہنا تھا کہ مونس الہٰی کو اصل تکلیف یہ ہے کہ پنجاب کے نگران وزیر اعلی محسن نقوی صوبے میں اسکولوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں اور مفرور چوہدری کو یہ بات گوارا نہیں۔

Monis Elahi

mohsin naqvi

amir mir