Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سعود شکیل اپنے بلے کی مرمت کہاں سے کرواتے ہیں ؟

"شاکا" پیچھلے 20 سالوں سے کرکٹ بیٹز کی مرمت کا کام کررہے ہیں
شائع 15 اکتوبر 2023 07:26pm
کراچی : سعود شکیل کریم آباد میں موجود  ”شاکا“ سے بلے کی مرمت کرواتے ہیں، دکاندار ۔ فوٹو ــ فائل
کراچی : سعود شکیل کریم آباد میں موجود ”شاکا“ سے بلے کی مرمت کرواتے ہیں، دکاندار ۔ فوٹو ــ فائل

دنیا بھر میں کرکٹ ورلڈکپ کی دھوم ہے اور بھارتی وکٹیں بلے بازی کیلئے ساز گار دکھائی دے رہی ہیں۔ قومی اسکوڈ میں شامل پاکستانی بلے باز سعود شکیل اپنے بلے کی مرمت کراچی سے کرواتے ہیں۔

شہر قائد کے علاقے کریم آباد میں موجود ”شاکا“ پیچھلے بیس سالوں سے کرکٹ بیٹز کی مرمت کا کام کررہا ہے۔

بین الاقوامی ہو یا قومی کھلاڑی کئی پلیئرز کا بلا انہوں نے رپیر کیا ہوا ہے۔

خصوصی ہنر کے حامل شاکا کا کہنا ہے کہ بیس سال سے کامیابی کیساتھ یہ کام کر رہا ہوں۔ اب تک پاکستانی کھلاڑی شعیب ملک، کامران اکمل ، یہاں تک کہ قومی اسکوڈ میں شامل موجودہ کھلاڑی سعود شکیل کا بلا بھی میں نے ریپیر کیا ہے۔

شاکا نے آج نیوز کو بتایا کہ کراچی میں سرفراز احمد سمیت دیگر کھلاڑی آج بھی مجھ سے ہی اپنے بلے ٹھیک کرواتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

سعود شکیل نے ڈبل سنچری بنانے کے بعد کئی ریکارڈز اپنے نام کرلیے

سعود شکیل ٹیسٹ کی فارم ون ڈے میں بھی برقرار رکھنے کیلئے پرعزم

لنکا کیسے ڈھائی؟ عبداللہ شفیق اورمحمد رضوان نے راز کھول دیا

انہوں نے مزید کہا کہ ایک بلے کو مخصوص طریقے سے بنایا جاتا ہے چونکہ کراچی میں کوئی بلا بنانے والی فیکٹری نہیں ہے لہذٰا اکثر لوگ مجھ سے ہی اپنے بلے کی ٹیوننگ کرواتے ہیں۔

Pakistan Cricket Team

saud shakeel

ICC ODI WORLD CUP 2023