نگران وزیراعظم کے وزراء کو ہٹانے سے متعلق محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا
الیکشن کمیشن نے 10 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگران وزیراعظم کے وزراء اور سیکرٹری کو ہٹانے سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ آج سنائے گا۔
ایڈووکیٹ عزیز الدین کاکاخیل کی جانب سے الیکشن کمیشن میں دائر کردہ درخواست میں نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد اور مشیر احد چیمہ کو ہٹانے کی استدعا کی گئی تھی۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا تھا وزیراعظم کے سیکرٹری توقیر شاہ سابق وزیراعظم کے سیکرٹری رہے، آرٹیکل 218 کے مطابق نگران سیٹ اپ غیرجانبدار ہونا چاہیے۔
الیکشن کمیشن نے درخواست پر سماعت کے بعد 10 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
Election Commission of Pakistan (ECP)
Fawad Hasan Fawad
Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar
ahad khan cheema
Federal Caretaker Cabinet
مقبول ترین
Comments are closed on this story.