Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ سندھ کی پولیس تھانوں کی انسپیکشن سسٹم کیلئے آئی جی پولیس کوہدایت

غلفت کی نشاندہی پرمتعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کی جائے
شائع 14 اکتوبر 2023 02:36pm

وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس تھانوں کی انسپیکشن سسٹم کیلئے آئی جی پولیس کوہدایت جاری کردی ہے، ہر ڈی ایس پی کو 15 دن میں پولیس تھانوں کا معائنہ کرنا ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہر ڈی ایس پی کو15دن میں پولیس تھانوں کا معائنہ کرنا ہوگا، ایس پی ہر ماہ اپنے تھانوں کے معائنہ کو لازمی بنائیں۔

ڈی آئی جیز ہر تین ماہ بعد تھانوں کامعائنہ کریں، ایڈیشنل آئی جی ہر6 ماہ بعد تھانوں کا معائنہ کریں، آئی جی پولیس سال میں 2 بار تھانوں کامعائنہ کرے۔

اسسٹنٹ و ڈپٹی کمشنرز اور کمشنرز بھی تھانوں کا معائنہ کریں، معائنے کے دوران ریکارڈ چیک کیا جائے۔

غلفت کی نشاندہی پرمتعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کی جائے، معائنےکی رپورٹ بھیجی جائے تاکہ مناسب کارروائی کی جاسکے۔

Caretaker CM Sindh