Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی اہلیہ سلمیٰ مراد انتقال کر گئی

سلمیٰ مراد نہایت نفیس خاتون تھیں، محمد احمد شاہ
اپ ڈیٹ 13 اکتوبر 2023 10:00pm

پاکستان فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی اہلیہ سلمیٰ مراد انتقال کر گئیں۔

سلمی مراد کافی عرصے سے علیل تھیں، ان کے سوگواروں میں 2 بچے بیٹی عالیہ مراد اور بیٹا عادل مراد ہیں ۔

مرحومہ کی نماز جنازہ بروز ہفتہ 14 اکتوبر بمقام مسجد و امام بارگاہ یثرب، ڈیفنس فیز 4 میں نماز عصر کے بعد ادا کی جائے گی۔

ان کے صاحبزادے اور اداکار عادل مراد بیرون ملک ہیں وہ کل پاکستان پہنچے گے۔

صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے ان کے انتقال کے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سلمیٰ مراد آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی پرانی ممبر تھیں۔

سلمیٰ مراد اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سلمیٰ مراد نہایت نفیس خاتون تھیں، سلمیٰ مراد کے ساتھ اکثر ادبی میلوں میں ملاقات کا سلسلہ رہتا تھا۔

واضح رہے کہ سلمی مراد ایک سماجی شخصیت بھی تھیں وہ پاکستان مسلم لیگ کے کراچی ڈویژن کی صدر بھی رہیں ۔

سلمی چیمبر آف کامرس سے منسلک اسٹنڈنگ کمیٹی کی وائس چیئرپرسن بھی تھیں ۔

Salma murad