Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سابق صدر پرویز مشرف کی پارٹی آل پاکستان مسلم لیگ سیاسی جماعتوں کی فہرست سے خارج

اے پی ایم ایل کا اب کوئی وجود نہیں، الیکشن کمیش
شائع 13 اکتوبر 2023 07:17pm

الیکشن کمیشن نے سابق صدر پرویزمشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کو ڈی لسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جماعت کا اب کوئی وجود نہیں رہا۔

الیکشن کمیشن نے سابق صدر مرحوم پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کے انٹرا پارٹی انتخابات کے تنازعے کے معاملے پر جماعت کی رکنیت معطل کردی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے آل پاکستان مسلم لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن کے تنازع کے حوالے سے 14 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ کا اب کوئی وجود نہیں، اس کا کوئی پارٹی عہدیدار بھی نہیں اور گزشتہ 4 سال سے پارٹی اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع نہ کرائی گئیں، اس لئے اے پی ایم ایل کو ڈی لسٹ کیا جاتا ہے۔

فیصلے کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کا نام سیاسی جماعتوں کی فہرست سے خارج کردیا گیا ہے، اور الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مسلم لیگ سے شاہین کا انتخابی نشان بھی واپس لے لیا ہے، جس کے بعد اے پی ایم ایل بطور سیاسی جماعت ائندہ کسی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکے گی۔

Pervez Musharraf

APML