Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریاست کے سامنے کھڑے ہونے والے کو کچل دیا جائے گا، نگران وزیر بلوچستان

آرمی چیف کےایکشن کے بعد ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی آئی ہے، جان اچکزئی
شائع 13 اکتوبر 2023 05:21pm

نگراں وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے ایکشن کے بعد ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی آئی ہے، سرحدوں پر اسمگلنگ کیخلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیر جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے ایکشن کے بعد ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی آئی ہے، ریاست کے اصولی فیصلوں پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

نگراں وزیر نے کہا کہ وفاق نے غیر قانونی تارکین وطن کو ان کے وطن واپس بھیجنےکا فیصلہ کیا، غیر قانونی طو رپر مقیم تارکین وطن کو واپس جانا ہی ہوگا، ریاست کے سامنے کھڑے ہونے والے کو کچل دیا جائے گا، تمام اقدامات عالمی قوانین کے مطابق اٹھائے جا رہے ہیں۔

جان اچکزئی نے ایک بار پھر کہا کہ اسمگلنگ میں ملوث کشتیوں کو سمندرمیں غرق کر دیا جائے گا، اور سرحدوں پر اسمگلنگ کیخلاف سختی سے نمٹا جائے گا، بلوچستان میں بھی اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، کوئی بھی سیاسی دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

نگراں وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ سےعوام کو فائدہ ہوتا تو بہت سےعلاقے خوشحال ہوتے، اسمگلنگ سے عام آدمی کے روزگار کا کوئی تعلق نہیں۔