Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جھنگ میں اندھے قتل کا معمہ حل، اکلوتا بیٹا باپ کا قاتل نکلا

بیٹے نے 80 سالہ باپ کو جائیداد کےتنازع پر چھری کے وار سے قتل کیا تھا، پولیس
شائع 13 اکتوبر 2023 01:33pm

پولیس نے 80 سالہ بزرگ شخص کے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، جو مقتول کا بیٹا ہے۔

جھنگ میں پولیس نے اندھے قتل کا ملزم ٹریس کر لیا، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ نافرمان بیٹا باپ کا قاتل تھا، جس نے 80 سالہ باپ کو جائیداد کے تنازع پر چھری کے وار سے قتل کر دیا تھا۔

ایس پی انوسٹی گیشن رحمان قادرنے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گزشتہ ماہ تھانہ موچیوالہ کے علاقے چک نمبر 216 میں قتل کی واردات ہوئی، جس میں 82 سالہ ممور خان کو تیز دھار آلہ سے قتل کر دیا گیا تھا۔

ایس پی رحمان قادر نے بتایا کہ پولیس نے ابتدائی کارروائی میں مقتول کے بھتیجوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، تاہم جب ٹیکنیکل اور سائنسی بنیادوں پر تفتیش کا دائرہ وسیع کیا گیا تو مقتول کا اکلوتا بیٹا ظہیر قاتل نکلا۔

حکام نے بتایا کہ ملزم ظہیر نے اعتراف جرم کرلیا ہے، اور بتایا ہے کہ اس سے زمین فروخت کر نے کی اجازت نہ دینے پر حقیقی باپ کو قتل کیا تھا۔

ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ ڈی پی او جھنگ کی جانب سے بلائنڈ مرڈر ٹریس کر کے ملزمان کو پولیس حراست میں لینے پر تفتیشی ٹیم کے لئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ملزم کا چالان پیش کرکے سخت کارروائی کی درخواست کی جائے گی۔

Marder

killing in jhung