Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیلجیئم کے سفیر کا اہلیہ کے ہمراہ کرتار پور کا دورہ، لنگر بھی کھایا

چارلس ڈیلوگن نے کرتار پور میں بہترین انتظامات پر حکومت پاکستان کی تعریف کی
شائع 12 اکتوبر 2023 07:29pm
بیلجیئم کے سفیر کا اہلیہ کے ہمراہ کرتار پور کا دورہ، لنگر بھی کھایا۔ فوٹو ــ ٹوئٹر/ پی ایم یو کرتارپور
بیلجیئم کے سفیر کا اہلیہ کے ہمراہ کرتار پور کا دورہ، لنگر بھی کھایا۔ فوٹو ــ ٹوئٹر/ پی ایم یو کرتارپور

شکرگڑھ میں بیلجیئم کے سفیر چارلس ڈیلوگن نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ کرتار پور کا دورہ کیا۔

کرتار پور انتظامیہ کی جانب سے مہمانوں کا درشن ڈیوڑی پر استقبال کیا گیا۔

بیلجیئم کے سفیر اور اہلیہ نے کرتار پور کو مکمل طور پر وزٹ کیا اور کرتار پور میں سیلفیاں بھی بنوائیں۔ انھوں نے شکرگڑھ لنگر ہال سے لنگر بھی کھایا۔

چارلس ڈیلوگن نے کرتار پور میں بہترین انتظامات پر حکومت پاکستان کی کارکردگی کو سراہا۔ کرتار پور کی خوبصورتی پر حکومت پاکستان کی تعریف کی۔

Kartarpur Corridor

Sikh community

Ambassador of Belgium Charles Delogne