کراچی: بڑے ہتھیاروں سے لیس ملزمان نے فارم ہاؤس پر 25 افراد کو لوٹ لیا
کراچی میں گڈاپ کے علاقے میں کلاشنکوف سے مسلح ملزمان نے فارم ہاؤس میں ڈکیتی کی واردات کی اور 25 سے زائد افراد کو لوٹ لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق بلوچستان سے بتایا گیا ہے جو واردات کے لئے گڈاپ آئے تھے۔
پولیس کے مطابق واردات کے دوران معمولی سی حرکت کرنے پر ڈاکوؤں نے ایک 22 سالہ نوجوان پر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔
واقعہ کے حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ ڈکیتی کی واردات کرنے والے ملزمان کی تعداد 5 تھی، ملزمان بڑے ہتھیاروں کے ساتھ فارم ہاؤس میں داخل ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پکنک پر آئے افراد، سکیورٹی اہلکار اور اسٹاف کو یرغمال بنایا۔
ملزمان نے بلا خوب پکنک پر آئے افراد کی مکمل تلاشی لی، رقم، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان چھینا اور فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے بعد دیہہ بند مراد کی جانب سے فرار ہوئے، قریبی گوٹھ کے مکینوں نے ملزمان کا پیچھا کیا تاہم وہ ہاتھ نہ آئے۔
متاثرہ افراد نے ملزمان کیخلاف کارروائی کےلئے پولیس کو درخواست دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :
کراچی میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ملزمان کروڑوں روپے لیکر فرار
کراچی: ایک ماہ میں 8 ہزار 553 وارداتیں رپورٹ، سال میں اسٹریٹ کرائم کے 60 ہزار واقعات
ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا تھا کہ ڈکیتی کی واردات سے شہریوں کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔
Comments are closed on this story.