Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قلات : کالی ماتا مندر میں ہندو برادری کا 3 روزہ سالانہ تہوار

پاکستان میں مذہب کی بنیاد پر کوئی امتیاز نہیں ہے، مقامی ہندو رہنما مَنا مال
شائع 12 اکتوبر 2023 05:08pm
Commencement of three-day annual Hindu festival in Kali Mata temple in kalat - Aaj News

قلات میں واقع کالی ماتا مندر میں ہندو برادری کا تین روزہ سالانہ تہوار شروع ہوگیا، دنیا بھر سے سیکڑوں افراد کی تہوار میں شرکت بلوچستان میں امن و امان کی بہتر صورتحال کی عکاس ہے۔ مقامی ہندو رہنما مَنا مال کا کہنا ہے کہ اس تہوار کا بنیادی مقصد لوگوں کا پیار، امن اور بھائی چارے کے ساتھ اکٹھا رکھنا ہے۔

بلوچستان کے کالی ماتا مندرمیں سالانہ تہوار کا روایتی جوش و خروش کے ساتھ آغاز ہوا۔

مندر میں ایشیا کی دوسری سب سے بڑی کالی ماتا کی مورتی ہے۔ جسے دیکھنے کیلئے ہندوستان اور دنیا کے دیگر حصوں سے ہندو برادری کی ایک بڑی تعداد قلات کا رُخ کرتی ہے۔

میلے کا پرامن انعقاد اور سیکڑوں لوگوں کی شرکت، بلوچستان میں سیاحت کے مثبت امکانات کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ یہ جشن بلوچستان کی ثقافت اور سیاحت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

پاکستان کے مختلف علاقوں سے بھی سینکڑوں ہندو یاتری اس مندر میں آتے ہیں.

مقامی ہندو رہنما مَنا مال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مسلمانوں اور ہندوؤں کے باہمی تعلقات اطمینان بخش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

نوروز، قدیم فارسی کیلینڈر کے آغاز پر منایا جانے والا تہوار

تھرپارکر میں رنگوں بھرا تہوار ’ہولی‘

انھوں نے کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک کو پاکستان سے سبق سیکھنا چاہیے، یہاں مذہب کی بنیاد پر کوئی امتیاز نہیں ہے اور اقلیتیں تمام سہولیات سے بہرہ مند ہوتی ہیں۔

بلوچستان

Balochistan law and order situation

Pakistani Hindus