Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شاہ فیصل کالونی میں تین منزلہ عمارت کیسے گری، تفصیلات سامنے آگئیں

زیر تعمیر گھر گرنے پر مالک کیلئے قتل باسبب کا مقدمہ درج
اپ ڈیٹ 12 اکتوبر 2023 02:08pm

شاہ فیصل کالونی میں زیرتعمیرمکان کےزمین بوس ہونےکامقدمہ شاہ فیصل کالونی تھانےمیں درج کرلیا گیا، واقعے میں 4 مزدور جاں بحق ہوگئے تھے۔

گزشتہ روز کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں زیر تعمیرمکان زمین بوس ہو گیا تھا، جس کے ملبے کے تلے دب پر 4 مزدور جاں بحق ہوگئے تھے۔ واقعے کا مقدمہ شاہ فیصل کالونی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا مقدمہ قتل بالسبب کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا ہے۔ جس میں مکان مالک وزیر اسلام الدین کو نامزدکیا گیا ہے۔

مقدمے میں درج کیا گیا ہے کہ چھت ٹائل بیم کی تھی، اور تیسری منزل پر آر سی سی چھت بنائی جا رہی تھی، چھت ڈالے جانے کے وقت حفاظتی تدابیراختیار نہیں کی گئیں۔

پولیس کے مطابق حادثے میں بزرگ شہری سمیت 4 مزدورجاں بحق،اور 2 مزدور زخمی ہوئے، اور واقعے کے بعد مالک مکان فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کےلیے کوششیں جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں زیر تعمیرعمارت گرگئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور ملبے تلے آنے دبے افراد کو نکالنے کے لے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق 80 گز کے پلاٹ پر مکان تعمیر کیا جا رہا تھا جو گر گیا اور متعدد مزدور اس کے ملبے تلے دب گئے۔

ابتدائی کارروائی میں 4 مزدوروں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے دو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

اس کے کچھ گھنٹوں بعد رتیسکیو اداروں نے ایک اور لاش نکالی۔ جس کے بعد جاں بحق مزدوروں کی تعداد 5 ہوگئی۔

karachi

building collapsed

shah faisal