Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

چمن میں پاک افغان سرحد پر کشیدگی، عام افراد کی نقل و حرکت معطل

پاکستان نے غیر قانونی افراد کو روکا تو افغان طالبان نے مقامی افراد کو واپس پاکستان کی جانب دھکیل دیا
اپ ڈیٹ 12 اکتوبر 2023 12:00pm

پاک افغان باڈر چمن باب دوستی پر عام افراد کی نقل و حرکت ایک بار پھر معطل ہوگئی ہے۔

چمن میں پاک افغان سرحد پر عام افراد کی نقل و حمل آج صبح سے ایک بار پھر معطل ہوگئی ہے۔

پاکستان کی جانب سے افغان کاغذی تذکیرہ پر افغانوں کو پاکستان میں داخلے سے روکا، جس کے ردعمل میں افغان طالبان نے چمن سے شناختی کارڈ پر جانے والے مقامی افراد کو واپس پاکستان کی جانب دھکیل دیا۔

افغان طالبان کی جانب سے مقامی افراد کو واپس بھیجنے کے باعث باڈر سے عوام کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ پاکستان نےافغان کاغذتذکرہ پرافغانوں کو داخلے روک لیا، جس پر افغان طالبان نے بھی پاکستانی شہریوں کو واپس بھیج دیا ہے۔

Chaman

Pakistan Afghanistan Border