Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عالمی مارکیٹ میں خام تیل مسلسل تیسری بار سستا

مارکیٹ پر اسرائیل حماس جنگ کے اثرات محدود ہوں گے، ماہر معاشیات
شائع 12 اکتوبر 2023 09:43am
فوٹو — رؤٹرز
فوٹو — رؤٹرز

امریکا میں خام تیل، پیٹرول کے اسٹاک میں کمی کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں تیسرے سیشن بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی روٹرز کے مطابق برینٹ فیوچر 0.48 فیصد کی کمی سے 85.41 ڈالر فی بیرل جب کہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 0.59 فیصد کی کمی کے بعد 83 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

ذرائع نے امریکی پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکی خام تیل کے ذخیرے میں تقریباً 12 ملین بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ پیٹرول انوینٹریز میں بھی 36 لاکھ بیرل کا اضافہ ہوا جو تجزیہ کاروں کی توقع کے مطابق 8 لاکھ بیرل کی کمی کے بالکل برعکس ہے جب کہ امریکا میں ایندھن کی طلب میں کمی کے خدشات کو مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں تیل کی سپلائی کی صورتحال پر مارکیٹ کے خدشات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے قیمتوں پر منفی دباؤ پڑ رہا ہے۔

اس حوالے سے ماہر معاشیات کا کہنا تھا کہ خام تیل کے نقصانات میں اضافہ اس بات کے اشارے ہیں کہ مارکیٹ پر اسرائیل حماس جنگ کے اثرات محدود ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

مشرق وسطیٰ کشیدگی، خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

خام تیل کے بعد روس نے پاکستان کو گیس بھی مہیا کردی

امریکی ای آئی اے کی جانب سے 2023 کی دوسری ششماہی میں تیل کے عالمی انوینٹریز میں مزید کمی کی توقعات، تاہم قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔

Oil prices

crude oil

Palestinian Israeli Conflict