Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیخوپورہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، دورانِ ڈکیتی خواتین سے زیادتی کرنیوالے 5 ڈاکو ہلاک

ہلاک ملزمان نے ایک ماہ قبل دوران ڈکیتی 2 بہنوں سے زیادتی کی تھی، پولیس
شائع 12 اکتوبر 2023 09:02am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

شیخوپورہ میں سرگودھا روڈ پر میبنہ پولیس مقابلے میں پانچ ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو ریکوری کیلئے لے جا رہے تھے کہ ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس وین پر فائرنگ کردی۔

ڈی پی او زاہد نواز ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے، ہلاک ڈاکو دوران ڈکیتی خواتین سے زیادتی کرتے تھے۔

پولیس حکام نے کہا کہ ملزمان کی دوران ڈکیتی خواتین سے ذیادتی کے متعدد مقدمات میں شناخت ہوئی اور ان کے ڈی این اے بھی میچ ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں 4 مقامات پر مبینہ پولیس مقابلوں میں 2 ڈاکو ہلاک، 5 ملزمان گرفتار

مبینہ ڈاکو عوامی تشدد کے خوف سے پل سے کود گیا

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ہلاک ملزمان نے ایک ماہ قبل دوران ڈکیتی 2 بہنوں سے زیادتی کی تھی، البتہ پولیس حملہ آورملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کررہی ہے۔

Sheikhupura

Rape

Punjab police

Dacoits