Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیالکوٹ: نماز کے دوران نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

ملزمان کی تلاش و گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کردی گئی، پولیس
شائع 11 اکتوبر 2023 03:15pm
تصویر/ نمائندہ آج نیوز
تصویر/ نمائندہ آج نیوز

پنجاب کے شہر سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

تھانہ صدر ڈسکہ کے علاقہ منڈیکی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

منڈیکی چوک میں مسجد نور مدینہ میں فجر کی نماز کے دوران نامعلوم موٹر سائیکل سوار تین افراد نے نمازیوں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو افراد شاہد اور ہاشم کی جان کی بازی ہار گئے۔

فائرنگ سے ایک شخص احمد زخمی ہوگیا، جس کو سول اسپتال ڈسکہ منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او حسن اقبال پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان کی تلاش و گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور مختلف پہلوؤں سے واقع کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ مارے جانے والے شاہد لطیف کا تعلق کشمیر کے حوالے سے ایک کالعدم جماعت کے سربراہ سے تھا اور وہ اس کے سربراہ کے قریبی مشیر تھے۔

Sialkot

Punjab police