Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

سی آئی اے آفس میں قید 4 ملزمان پولیس اہلکار کو زخمی کرکے فرار

پولیس افسران اور اہلکاروں کا واقعے سے متعلق بتانے سے انکار
شائع 11 اکتوبر 2023 12:01pm
پولیس اسٹیشن۔ فوٹو — فائل
پولیس اسٹیشن۔ فوٹو — فائل

لودھراں پولیس لائنز کے اندر سی آئی اے آفس میں پولیس اہلکار کو زخمی کرکے چار زیر حراست خطرناک ملزمان فرار ہوگئے۔

لودھراں پولیس نے پولیس لائنز کے اندر سی آئی اے پولیس کا دفتر قائم کیا ہوا ہے جہاں مبینہ ناجائز طور پر ملزمان کو رکھ کر ان سے تفتیش کی جاتی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق منگل کے روز سی آئی اے آفس میں ناجائز طور پر زیر حراست چار خطرناک ملزمان جس کی گرفتاری نہیں ڈالی ہوئی تھی، انہوں نے سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار کے سر میں اینٹیں مار کر اسے شدید زخمی کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان پولیس اہلکار سے اسلحہ اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جس کی اطلاع ملتے ہی ایس پی انویسٹی گیشن، ڈی ایس پیز اور ڈی پی او پولیس لائنز پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں:

جہلم: پولیس کا فراڈ کے ملزم برطانوی شہری پر تشدد، ڈیل کرکے فرار کرادیا

لاہور میں ملزم کو چھڑوانے کیلئے وکلا کا پولیس افسر پر تشدد

پولیس کی بھاری نفری نے پولیس لائن کو چاروں طرف سے گھیر لیا اور کسی اہلکار کو آنے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی جب کہ مسلح اہلکار اندر موجود بیرکس آفسز اور برانچز کی تلاشی لے رہے ہیں۔

دوسری جانب میڈیا سے خبر چھپانے کے لیے شدید زخمی کانسٹیبل عمران کو اسپتال منتقل نہیں کیا جارہا ہے۔

Punjab police

lodharan