Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ڈاکوؤں سے سرکاری محکمے بھی محفوظ نہیں، 71 لاکھ روپے لوٹ لیے

لوٹی گئی رقم سرکاری محکمہ اوور سیز ایمپلائمنٹ کی تھی، پولیس
شائع 10 اکتوبر 2023 06:06pm
کراچی میں ڈاکوؤں سے سرکاری محکمے بھی محفوظ نہیں، 71 لاکھ روپے لوٹ لیے۔ علامتی تصویر/ فائل
کراچی میں ڈاکوؤں سے سرکاری محکمے بھی محفوظ نہیں، 71 لاکھ روپے لوٹ لیے۔ علامتی تصویر/ فائل

کراچی میں جناح اسپتال سے لکی اسٹار جانے والے پل پر ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سرکاری ملازمین سے 71 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

لوٹی گئی رقم سرکاری محکمہ اوور سیز ایمپلائمنٹ کی تھی۔

پولیس کے مطابق رقم کار کی ڈگی میں رکھی ہوئی تھی۔

واردات چھ سے زائد موٹرسائیکلوں پر سوارملزمان نے کی۔

ملزمان نے سرکاری دستاویزات اور قیمتی اشیاء بھی چھین لیں۔

karachi

Karachi Police

Karachi Street Crimes

Dacoits