Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

وہاب ریاض کی پی سی بی پر تنقید، ’بھارت کے سامنے احتجاج کا کوئی فائدہ نہیں‘

ہم ہمیشہ سے ایسے ہی گرتے گراتے سیمی فائنل تک پہنچ جاتے ہیں، وہاب ریاض
شائع 10 اکتوبر 2023 04:31pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

نگران مشیر کھیل وہاب ریاض نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی کا بھارت کے سامنے احتجاج کا کوئی فائدہ نہیں، بھارت نے ویزے جاری کرنے ہوتے تو اب تک جاری کر چکا ہوتا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ بھارت کے خلاف اہم میچ ہے، ہمیں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے، بھارت میں خالی اسٹیڈیمز میں میچز ہو رہے ہیں، صرف بھارت میں رہنے والے لوگ اسٹیڈیمز آ رہے ہیں۔

وہاب ریاض نے کہا کہ باہر سے کسی ملک کے شائقین اسٹیڈیمز میں نہیں آ رہے، یہ بھارت کے لیے نقصان دہ ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ آسٹریلیا میں میچز ہوں تو کراؤڈ فل ہوتا ہے، خالی اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ کے میچز کا مزہ نہیں آتا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی پچز پر کھیل کر بڑے ہوئے ہیں، پچز خراب ہونے کا بہانہ نہیں بنانا چاہیے۔

وہاب ریاض کے مطابق اب ورلڈ کپ میں ہمارے کھلاڑیوں کو کچھ کرنا ہو گا، فخر زمان اثاثہ ہیں، فارم کا ایشو ہر کھلاڑی کے ساتھ ہو سکتا ہے، ہمیں فخر کو سپورٹ کرنا چاہیے، وہ اکیلے میچ جتوا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں

’بالآخر نسیم شاہ کو رحم آہی گیا‘

بھارتی ویزوں کا معاملہ: ذکا اشرف کی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات

ورلڈ کپ: بھارت نے کینڈل لائٹ ڈنر کے بعد ’کینڈل لائٹ پریس کانفرنس‘ متعارف کروا دی

نگراں مشیر کھیل نے کہا کہ میرے تجربے کے مطابق پی سی بی نے کبھی تین سال کا سنٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا، سننے میں آ رہا تھا کہ کھلاڑی سنٹرل کنٹریکٹ پر سائن نہیں کر رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ جلد الیکشن ہو جائیں تاکہ ہمیں بھی کچھ سکون ملے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں دیکھ رہا ہوں، ہم ہمیشہ سے ایسے ہی گرتے گراتے سیمی فائنل تک پہنچ جاتے ہیں۔

Fakhar Zaman

Pakistan Cricket Team

Wahab Riaz

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Criticize