Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے سکھن تھانے کے ایس ایچ اور ہیڈ کو معطل کردیا

تھانےمیں ایمرجنسی حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں، مقبول باقر
شائع 10 اکتوبر 2023 02:00pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے سکھن تھانے کے ایس ایچ اور ہیڈ کو معطل کردیا اور کہا کہ تھانے میں ایمرجنسی حالات کامقابلہ کرنےکی صلاحیت نہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کراچی کے سکھن تھانے کا اچانک دورہ کیا، جہاں ایس ایچ اوعبدالمالک ابڑو نے بریفنگ دی کہ تھانے کا وائرلیس سسٹم کام نہیں کر رہا ہے۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن کی تین موبائلز ہیں، جن میں سے ایک خراب ہے، اور کسی موبائل میں وائرلیس نہیں ہے، تھانے پر 131 اہلکار ہیں، جس میں تین لیڈی کانسٹیبل ہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سکھن تھانے کے ایس ایچ اور ہیڈ کو معطل کردیا۔ اور کہا کہ پولیس اسٹیشن میں کسی قسم کے ریکارڈ کا نہیں، اور تھانے میں ایمرجنسی حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت بھی نہیں، ایسے پولیس افسران کو کام کرنے کا اختیار نہیں ہونا چاہئے۔

نگراں وزیراعلیٰ نے بھینس کالونی میں جانوروں کے اسپتال کا بھی دورہ کیا اور کہا کہ جانوروں کے اسپتال میں عملہ بھی جانوروں کی طرح بیٹھا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ نے بیمارجانوروں کے شیڈ کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ بھینس کالونی کے جانوروں کا اسپتال بالکل ناکارہ ہے، یہاں ویٹرنری اسپتال موجود ہے، اس کو فعال کریں، اور مجھے تفصیلی رپورٹ دیں۔

Karachi Police

Maqbool Baqar