Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی فلم انڈسٹری سے اداکاری کی پیشکش ہوئی تو ضرور کروں گا، براق اوزچیویت

ڈرامہ کورولس عثمان میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار کی کراچی میں گفتگو
اپ ڈیٹ 09 اکتوبر 2023 11:03pm
Kurulus Osman lead actor Burak Ozcivit lands in Karachi - Aaj News

ڈرامہ کورولس عثمان میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار براق اوزچیویت نجی برانڈ کی دعوت پر دو روزہ دورے پر کراچی پہنچے تھے ۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ترک اداکار نے پاکستانیوں کی جانب سے ملنے والی محبت کا شکریہ ادا کیا ۔

ایک سوال کے جواب میں ترک اداکار کا کہنا تھا اگر پاکستانی فلم انڈسٹری سے اداکاری کی پیشکش ہوئی تو ضرور کروں گا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کی ثقافتیں ایک جیسی ہیں اور وہ ایک جیسے جذبات رکھتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے آج سے 3 سال پہلے سے ہی اس بات کا علم تھا کہ پاکستان میں لوگ ’کورولوس عثمان‘کی وجہ سے مجھے بہت پسند کرتے ہیں اور مجھے تب سے ہی اس دن کا انتظار تھا کہ پاکستان آؤں اور آج مجھے یہاں آنے پر بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

ترک اداکار معروف برانڈ کی لانچنگ میں آئے تو سیلفی لینے والوں کا طوفان امڈ آیا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ دونوں بوراک نے بتایا تھا کہ وہ رواں ماہ 7 اکتوبر کو پاکستان آرہے ہیں۔

اداکار نے پاکستان آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستانی نجی پرفیوم برانڈ کے برانڈ ایمبیسڈر کی حیثیت سے پرفیوم کی لانچ پر پاکستان آئیں گے۔

Kurulus Osman

burak ozcivit