Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں 9 ماہ میں 68 ہزار سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ

ستمبر میں 4819 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، سی پی ایل سی نے ڈیٹا جاری کردیا
شائع 08 اکتوبر 2023 05:54pm
کراچی میں 9 ماہ میں 68 ہزار سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ۔ فوٹو ــ فائل
کراچی میں 9 ماہ میں 68 ہزار سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ۔ فوٹو ــ فائل

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا۔ سی پی ایل سی نے ماہ ستمبر کا ڈیٹا جاری کردیا، جبکہ شہر میں 9 ماہ میں 68 ہزار سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوچکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ستمبر میں 4819 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

سب سے زیادہ موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں، ایک ماہ میں 4 ہزار 669 شہری موٹر سائیکل سے محروم کردیے گئے۔

اسلحہ کے زور پر 730 موٹر سائیکلوں کر چھینا گیا جبکہ 192 گاڑیاں چوری اور 15 قیمتی گاڑیاں چھینی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق اسٹریٹ کرائم میں 2464 موبائل فونز چھینے گئے۔

ستمبر میں اغوا برائے تاوان کا ایک اور بھتہ خوری کے 2 واقعات رپورٹ ہوئے۔

یاد رہے کہ اگست میں 8553 اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں ہوئیں جبکہ رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر 107 شہری قتل کیے گئے۔

شہر میں روزانہ اوسطاً 280 وارداتیں رپورٹ ہورہی ہیں۔

کراچی میں 9 ماہ میں 68400 سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

karachi

Karachi Police

Karachi Street Crimes