Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ملزم نے پولیس سے بچنے کے لئے نالے میں چھلانگ لگادی

ملزم کو زخمی حالت میں نالے سے نکال لیا گیا، ایس ایس پی سینڑل
اپ ڈیٹ 08 اکتوبر 2023 03:42pm
فوٹو:اسکرین گریپ
فوٹو:اسکرین گریپ

نیو کراچی صنعتی ایریا میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزم نے پولیس اہلکاورں کو دیکھ کر نالے میں چھلانگ لگادی، جسے زخمی حالت میں باہر نکال کر گرفتار کرلیا گیا۔

کراچی کے علاقے نیو کراچی صنعتی ایریا میں پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کاتبادلہ ہوا۔

ملزم نے پولیس اہلکاورں کو دیکھ کر نالے میں چھلانگ لگادی، جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص نالے کے اندر نیم بے ہوشی کی حالت میں زخمی پڑا ہے، جب کہ ارد گرد عوام کا ہجوم اسے دیکھ رہا ہے۔

دوسری جانب ایس ایس پی سینڑل نے بتایا کہ ملزم کو زخمی حالت میں نالے سے نکال لیا گیا ہے، اور اس کے ایک فرار ساتھی کی تلاش جاری ہے۔

Karachi Police

karachi robbers