Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ بلوچستان سرحد پر ڈاکوؤں کی بڑی واردات، 4 کوسٹریں لوٹ لیں

وارداتوں میں 120سے زائد موبائل فون نقدی اور دیگرسامان لوٹا گیا
شائع 08 اکتوبر 2023 02:31pm

سندھ بلوچستان سرحد پر پرشاہ نورانی جانےوالی 4 کوسٹرز کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا اور 120 موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان لے کرفرار ہوگئے۔

سندھ بلوچستان سرحد کے قریب ڈاکوؤں نے 4 کوسٹرز کو لوٹ لیا، واردات کراچی کے نواح میں ہمدرد یونیورسٹی سے آگے ندی کے قریب کی گئی۔

لٹنے والی کوسٹر کے ڈرائیور نے بتایا کہ 6 مسلح موٹر سائیکلوں سواروں نے کوسٹر کو روک کر لوٹ مار کی، اور ملزمان کوسٹر کو کچھ فاصلے پر کچے میں لے گئے۔

دوسرے ڈرائیور کے مطابق ملزمان کوسٹرخود چلا کر کچے میں لے جاتے ہیں، اور جب ڈرائیور نے سیٹ چھوڑنے سے منع کیا تو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ڈرائیورز کے مطابق ڈاکوؤں نے بیک وقت وارداتوں میں 120 سے زائد موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان لوٹا، اور جب پولیس کو اطلاع دی گئی تو بلوچستان پولیس نے کارروائی کے بجائےملبہ سندھ پولیس پرڈال دیا۔

واضح رہے کہ کوسٹرز میں لوٹ مار کی وارداتیں 15روز قبل ہوئی تھیں۔