Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: مالک مکان نے کرائے دار کی بچیوں کو زہر دینے کی کوشش ناکام بنادی

ظالم باپ بچیوں کوجان سے مارنے کی کوشش کررہا تھا، مالک مکان
اپ ڈیٹ 08 اکتوبر 2023 03:04pm

سرجانی ٹاؤن میں نشئی باپ نے 3 معصوم بچیوں کو زہر دینے کی کوشش کی جسے مالک مکان نے ناکام بنادیا۔

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں نشئی باپ کی جانب سے 3 معصوم بچیوں کو زہر دینے کی کوشش مالک مکان نے ناکام بنادی۔

مالک مکان کے مطابق ظالم باپ بچیوں کو جان سے مارنے کی کوشش کر رہا تھا، بچیوں کی چیخ و پکار پر پولیس کو اطلاع دی، اور سرجانی ٹاؤن پولیس نے بھی بروقت کارروائی کرکے معصوم بچیوں کی جان بچالی۔

بچیوں کو بچانے والے مالک مکان کی تصویر
بچیوں کو بچانے والے مالک مکان کی تصویر

پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئی، اور ظالم باپ کو گرفتار کرکے زہر برآمد کرلیا۔

بچیوں کو زہر دینے والا نشئی باپ
بچیوں کو زہر دینے والا نشئی باپ

پولیس حکام نے بتایا کہ ظالم باپ بچیوں کو زبردستی چوہے مار دوا پلانے کی کوشش کر رہا تھا، ملزم نشے کا عادی ہے، اور اس کی بیوی بھی چھوڑ کرجا چکی ہے۔

Karachi Police

karachi killing