Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تکنیکی ذرائع کی مدد سے گاڑی سے 2 شہریوں کو روندنے والا ملزم بروقت گرفتار

ڈیفنس خیابان شہباز اور شاہین کراسنگ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 2 شہری جاں بحق ہو گئے تھے
شائع 07 اکتوبر 2023 08:49pm
کراچی: تکنیکی ذرائع کی مدد سے گاڑی سے 2 شہریوں کو روندنے والا ملزم بروقت گرفتار۔ تصویر بذریعہ مصنف
کراچی: تکنیکی ذرائع کی مدد سے گاڑی سے 2 شہریوں کو روندنے والا ملزم بروقت گرفتار۔ تصویر بذریعہ مصنف

کراچی میں درخشاں پولیس نے تکنیکی ذرائع کی مدد سے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے دو شہریوں کو روندنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

گزشتہ رات ڈیفنس خیابان شہباز اور شاہین کراسنگ پر ایک تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 2 شہری موقع پر جاں بحق ہو گئے تھے۔

پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر جاں بحق دونوں شہریوں کی لاشوں کو میڈیکل رپورٹ کے لیے اسپتال منتقل کیا اور موقع سے ویڈیو شواہد حاصل کیے۔

پولیس نے حاصل کردہ شواہد کی مدد سے فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزم کو دو گھنٹے کے اندر ہی گرفتار کرکے مذکورہ گاڑی برآمد کر لی۔

گرفتار ملزم کی شناخت افتخار علی ولد ظفر علی جبکہ جاں بحق شہریوں کی شناخت شہباز علی اور محمد سعد کے ناموں سے ہوئی۔

جاں بحق دونوں شہری ایک نجی ریسٹورنٹ میں بطور ویٹر کام کرتے تھے اور چھٹی کر بعد اپنے گھر جا رہے تھے جبکہ ملزم افتخار علی ایک نجی بینک میں بطور منیجر کام کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی: ڈاکوؤں نے صبح دفترجانیوالے شہری کو لوٹ لیا

گھر سے بھاگنے والے جوڑے کا تعاقب، نوجوان کی فائرنگ سے لڑکی کے 2 رشتے دار ہلاک

پولیس نے تمام ابتدائی قانونی تقاضے پورے کرلیے ہیں جبکہ جاں بحق شہریوں کے ورثا کا کہنا ہے کہ مرحومین کی تدفین کے بعد مقدمے کے اندراج کے حوالے سے پولیس سے رابطہ کیا جائے گا۔

karachi

Accident

Karachi Police