Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: مالی معاملات میں مداخلت، میونسپل کمشنر کے ایم سی کا ٹاؤنز چیئرمینز اور ٹاؤنز کمشنرز کو خطوط

پیٹرول، ڈیزل، سی این جی ڈسپنسر فیس لینا کےایم سی کا استحقاق ہے، خط
شائع 07 اکتوبر 2023 08:11pm
کراچی: معاملات میں مداخلت، میونسپل کمشنر کے ایم سی کی جانب سے  ٹاؤنز چیئرمینز اور ٹاؤنز کمشنرز کو خطوط ارسال، فوٹو ــ فائل
کراچی: معاملات میں مداخلت، میونسپل کمشنر کے ایم سی کی جانب سے ٹاؤنز چیئرمینز اور ٹاؤنز کمشنرز کو خطوط ارسال، فوٹو ــ فائل

ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کی مسلسل دخل اندازی کے بعد میونسپل کمشنر کے ایم سی نے ٹاؤنز چیئرمینز اور ٹاؤنز کمشنرز کو خطوط لکھ دیے۔

خط میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ریونیو کلیکشن میں بھی مسلسل دخل اندازی ہورہی ہے اس لئے ریونیوکلیکشن کی حدود میں دخل نہ دیا جائے۔ اس کے علاوہ ٹی ایم سیز انکروچمنٹ کےخلاف ایکشن میں دخل اندازی نہ کریں۔

میونسپل کمشنر کے ایم سی کے خط کے مطابق روڈ فیس، بیوٹفیکیشن فیس لینا بھی کے ایم سی کا استحقاق ہے جبکہ پیٹرول، ڈیزل، سی این جی ڈسپنسر فیس ، بلڈنگ مٹیریل چارجز، الیکٹرک جنریٹر چارجز کی فیس لینا بھی کے ایم سی کا استحقاق ہے۔

حکام کے مطابق میئرکراچی نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو بھی خط لکھا ہے۔

kmc

karachi

mayor karachi