Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

نواز شریف واپس آ رہے ہیں لیکن ن لیگ کے سابق وزراء نظر نہیں آرہے، بلاول بھٹو

چاہتے ہیں جلد ایکشن ہوں تاکہ عوام کی خدمت کرسکیں، چیئرمین پی پی پی
اپ ڈیٹ 07 اکتوبر 2023 06:47pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم الیکشن کے لیے ہر وقت تیار ہیں، چاہتے ہیں جلد ایکشن ہوں تاکہ عوام کی خدمت کرسکیں، قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان واپس آ رہے ہیں لیکن ان کی جماعت کے سابق وزراء نظر نہیں آ رہے۔

جیکب آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو زمینوں کے مالکانہ حقوق دے رہے ہیں، سیلاب متاثرین کو پکے گھر ملیں گے، سیلاب متاثرین کے لیے اپنی زمین اور اپنا مکان پروگرام شروع کیا ہے، ذوالفقار علی بھٹو کا روٹی، کپڑا، مکان کا وعدہ پورا کررہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان بری طرح متاثر ہوا، انفرا اسٹرکچر اور زراعت میں سرمایہ کاری کریں گے، سیلاب سے جنوبی پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا بھی متاثر ہوا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے علاوہ دیگر علاقوں کے لیے بھی منصوبے لائیں گے، دیگر صوبوں میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے کچھ نہیں کیا گیا۔

انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی الیکشن کے لیے ہر وقت تیار رہتی ہے، چاہتے ہیں جلد ایکشن ہوں تاکہ عوام کی خدمت کرسکیں، ہر جمہوری سیاست دان کے لیے مسائل کا حل الیکشن ہیں، فضل الرحمان جیسے سیاستدان سے ایسے بیان کی امید نہیں، سیاست دان ہمیشہ الیکشن کے لیے تیار رہتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ فلسطینی عوام سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں، مسئلہ فلسطین ایک عالمی مسئلہ ہے، بطور وزیرخارجہ ہر فورم پر فلسطین کے لیے آواز اٹھائی۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ نوازشریف کو وطن واپس آنا چاہیئے، سابق حکومت کے وزیر کہیں نظر نہیں آرہے، اچھا لگا آج خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کی، سیاست دانوں کو عوام میں ہونا چاہیئے، نوازشریف آرہے ہیں، یہ ن لیگ کے لیے بڑا امتحان ہے، لیگی رہنما میدان میں نظر نہیں آرہے، میاں صاحب کے وزراء کو اب محنت کرنی چاہیئے ، نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں نظر نہیں آرہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی عوام کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، الیکشن کرائیں، کوئی بھی جیتے، منتخب نمائندے عوام کی خدمت کریں، منتخب نمائندوں کو عوام کی تکلیف کا احساس ہوتا ہے، یہ منتخب حکومت ہوتی تو یہ مشکلات نہیں ہوں گی، سندھ میں ترقیاتی کام ضد کی وجہ سے رکے ہوئے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کی جیکب آباد آمد، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جیکب آباد پہنچے، جہاں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔

سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری خصوصی طیارے سے شہباز ایئربیس پہنچے جہاں سے بائے روڈ گاؤں آدم خان پہنور پہنچ کر سابقہ ایم پی اے اورنگزیب پہنور سے والد کے انتقال پر تعزیت کی اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

بلاول بھٹو کچھ دیر بعد ابڑو ہاؤس پہنچ کر سابق ایم پی اے اسلم ابڑو سے بھائی اور بھتیجے کی شہادت تعزیت کریں گے۔

مزید پڑھیں

الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، بلاول بھٹو

’بلاول اور آصف زرداری میں کوئی اختلاف نہیں‘ اسپیکر سندھ اسمبلی کی بھی تردید

عام انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ: پیپلزپارٹی نے صوبائی پارلیمانی بورڈ شکیل دے دیا

جس کے بعد بلاول بھٹو زرداری جکھرانی ہاؤس پہنچ کر سابق ایم پی اے ممتاز خان جکھرانی سے والدہ کی انتقال پر تعزیت کرنے کے بعد جکھرانی ہاؤس پر ہی میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

Jacobabad

Pakistan People's Party (PPP)