Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: خواتین کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم کو شہریوں نے بازار سے پکڑا تھا مار پیٹ کے دوران یہ شخص فرار ہوگیا تھا، پولیس
شائع 06 اکتوبر 2023 07:18pm
کراچی: خواتین کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والا ملزم گرفتار، تصویر بذریعہ مصنف
کراچی: خواتین کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والا ملزم گرفتار، تصویر بذریعہ مصنف

کراچی میں پولیس نے لانڈھی میں خواتین کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

لانڈھی منگل بازارمیں شہریوں نے ایک شخص پر خواتین سے مبینہ نازیبا حرکت کرنے پر تشدد کیا۔ تشدد کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بازار میں خواتین کے ساتھ نازیبا حرکت کررہا تھا جسے شہریوں نے پکڑا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم مار پیٹ کے دوران فرار ہوگیا تھا، تاہم پولیس نے بازار میں نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔

karachi

Karachi Police

Karachi Crime