Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں مقابلے کے بعد 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ایک پر شہریوں کا تشدد

ملزمان سے اسلحہ، رقم ، موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد، پولیس
شائع 06 اکتوبر 2023 06:39pm
کراچی میں مقابلے کے بعد 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ایک پر شہریوں کا تشدد۔ فوٹو ــ فائل
کراچی میں مقابلے کے بعد 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ایک پر شہریوں کا تشدد۔ فوٹو ــ فائل

شہر قائد میں نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو شہری سے لوٹ مار کرکے فرار ہوئے۔

نیو کراچی صنعتی ایریا میں بشیر چوک پر ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا۔

پولیس نے دونوں ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان زخمی ہیں، ایک ڈاکو مقابلے میں زخمی ہوا ، جبکہ دوسرا ڈاکو عوام کے تشدد سے زخمی ہوا۔

ملزمان سے اسلحہ، رقم ، موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔

karachi

Karachi Police

Karachi Crime

Dacoits

bank robbery