Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایف آئی اے کی کارروائی میں 4 انسانی اسمگلر گرفتار

ملزمان نے بغیر لائسنس شہریوں کو بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دے کر پیسے بٹورے، ایف آئی اے
اپ ڈیٹ 06 اکتوبر 2023 05:37pm
لاہور: ایف آئی اے کی کارروائی میں 4 انسانی اسمگلر گرفتار۔ فوٹو ــ فائل
لاہور: ایف آئی اے کی کارروائی میں 4 انسانی اسمگلر گرفتار۔ فوٹو ــ فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے لاہور میں کارروائی کر کے انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان میں مسرت رشید، احمد جمشید، محمد عارف اور عبداللہ شامل ہیں۔

ملزمان نے بغیر لائسنس شہریوں کو بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دے کر پیسے بٹورے۔

ایجنٹ مسرت رشید اور احمد جمشید نے متاثرین کو حج پر بھجوانے کیلئے 70 لاکھ روپے ہتھیائے، جبکہ ملزم محمد عارف اور عبداللہ نے متعدد شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا لالچ دے کر پیسے حاصل کیے۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی: دکان پر2 بار ڈکیتی، ڈاکو ایک ماہ میں 22 لاکھ سے ذائد رقم لوٹ کر فرار

عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے سعودی عرب جانے والے 4 مزید افراد گرفتار

عوام کی سہولت کے لئے نئی آئی سی ٹی 15 ایپ کا اجرا کردیا گیا

ایف آئی اے نے ملزمان کے قبضے سے 4 پاکستانی پاسپورٹس، 4 جعلی بیرون ملک کے ویزے اور دیگر دستاویزات برآمد کیں، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

FIA

economic crisis

Greece Boat Disaster

Illegal immigrants