Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ایک یاد، ایک جوڑے کی پیچیدہ داستان

تھیٹر کے رائٹر و ڈائریکٹر فرحان عالم صدیقی تھے
شائع 06 اکتوبر 2023 01:47am
26th day of Pakistan Theater Festival, The drama ”Ek Yad“ won the hearts of the fans - Aaj News

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری ”پاکستان تھیٹر فیسٹیول“ کے 26ویں روز تھیٹر پلے ”اک یاد“ پیش کیاگیا

تھیٹر کے رائٹر و ڈائریکٹر فرحان عالم صدیقی تھے ، ڈرامہ کی کاسٹ میں کاشف حسین اور کرن صدیقی شامل تھے۔

“ایک یاد “ ایک جوڑے کی پیچیدہ داستان ہے، ان کی کہانی دردناک طلاق سے لے کر ان کی ابتدائی ملاقات تک الٹ پلٹ ہوجاتی ہے اور ماضی کے تجربات سے لگاو ۔ جیسے ہی جوڑے کا رشتہ معکوس ہوتا ہے۔

سامعین کو یادوں، پچھتاوے اور بے ساختہ بولے گئے احساس کے گہرے اثرات پر غور کرنے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے کہ ان کا انتخاب لازوال تھا اور وہ ماضی کو بھلانے کے لئے جدوجہد کریں۔

آرٹسٹ کاشف حسین کہتے ہیں کہ جذبات بہت قیمتی ہوتے ہیں، کرن صدیقی کہتی ہیں کہ کسی بیماری پر اداکاری کرنا تھوڑا مشکل ہوتا ہے۔

اس کھیل کے رائٹر و ڈائریکٹر فرحان عالم صدیقی کا کہنا تھا کہ یہ کھیل انہوں نے اپنی والدہ کو سوچتے ہوئے لکھا تھا ۔

کھیل کے زریعے لا علاج مرض ڈیمنشیا کی بیماری پر بھی روشنی ڈالی گئی جبکہ کرن صدیقی نے اپنی جاندار پرفارمنس سے شرکا کے بھی دل جیت لیے ۔

Pakistan Theatre Festival