Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ

خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ سمن آباد میں پیش آیا
اپ ڈیٹ 05 اکتوبر 2023 11:43pm
کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ ، فوٹو ــ اسکرین گریب
کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ ، فوٹو ــ اسکرین گریب

شہر قائد میں خواتین کو ہراساں کرنے کا سلسلہ تھم نہ سکا، راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ اس سے قبل بھی خواتین کو ہراساں کرنے کے متعدد واقعات ہوچکے ہیں۔

کراچی میں خاتون کو ہراساں کرنے کا تازہ واقعہ سمن آباد بلاک 18 میں پیش آیا جہاں اوباش نوجوان نے سڑک پر چلتی لڑکی کے ساتھ نازیباں حرکت کی۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز نے حاصل کرلی۔

فوٹیج میں اوباش نوجوان کی جانب سے راہ چلتی لڑکی کو ہراساں کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم علاقے کی ایک دکان پر ناشتے کا سامان فروخت کرتا ہے۔

سمن آباد میں ماہ اگست میں بھی لڑکی سےبدتمیزی کا واقعہ ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ شہر قائد میں اس قبل بھی راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے کے متعدد واقعات ہوچکے ہیں۔

یکم اکتوبر کراچی میں راشد منہاس روڈ پر اسپورٹس کمپلیکس کے سامنے یونیورسٹی کی طالبات کو ہراساں کرنے کا ایک اور بد ترین واقعہ سامنے آیا تھا، طالبہ نے موٹرسائیکل سوار اوباش نوجوان کی ویڈیو بنالی تھی۔

واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی، موبائل ویڈیو میں موٹرسائیکل سوار شخص کو طالبات کے سامنے نازیبا حرکات کرتے دیکھا گیا۔

اوباش شخص یونیورسٹی سے گھر جانے والی طالبات کی وین کا تعاقب کرتا رہا، طالبات کی جانب سے کراچی پولیس چیف اور قانونی نافذ کرنے والے اداروں سے کارروائی کی اپیل کی گئی۔

2 اگست کو فیڈرل بی ایریا میں بھی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک واقعہ پیش آیا تھا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی۔

جولائی میں اورنگی ٹاؤن میں لڑکی کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کی ویڈیو ”آج نیوز“ نے حاصل کی تھی۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں موٹر سائیکل سوار ملزم کی لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کو بھی واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

واقعہ تھانہ اورنگی کی حدود میں مجاہد گلی کے قریب پیش آیا۔

جولائی میں ہی گلستان جوہر میں ایک انتہائی حیران کردینے والا واقعہ پیش آیا تھا، ایک شخص نے گلی سے گزرتی لڑکی سے دن دہاڑے زیادتی کی کوشش کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

واقعہ گلستان جوہر کے بلاک 4 مغل ہزارہ گوٹھ کے قریب پیش آیا تھا، جہاں اوباش نوجوان کی جانب سے پکڑنے کی کوشش میں لڑکی بھاگ گئی تھی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ملزم ایک موٹر سائیکل پر آیا تھا، اس نے موٹر سائیکل کو سائیڈ میں کھڑا کیا تھا، اور پھر اپنا نیکر اتار کر لڑکی کو پکڑنے کی کوشش کی۔

karachi

harassment

Women

Karachi Police

women's rights