Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’کراچی کی سب سے بڑی گٹکا فیکٹری پکڑی گئی‘

پرانا گولیمار میں منشیات کے 3 بڑے اڈوں پر چھاپے مارے، پولیس
شائع 05 اکتوبر 2023 07:29pm
کراچی:  آپریشن کے دوران شہر کی سب سے بڑی گٹکا فیکٹری پکڑی گئی، پولیس۔ علامتی تصویر/ فائل فوٹو
کراچی: آپریشن کے دوران شہر کی سب سے بڑی گٹکا فیکٹری پکڑی گئی، پولیس۔ علامتی تصویر/ فائل فوٹو

کراچی میں پولیس کے آپریشن کے دوران شہر کی سب سے بڑی گٹکا فیکٹری پکڑی گئی۔

کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں جرائم پیشہ افراد کی تلاش میں پولیس نے آپریشن کیا۔

پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران پورے علاقے کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی۔

آپریشن کے حوالے سے پولیس نے مزید بتایا ’تلاشی کے دوران کراچی کی سب سے بڑی گٹکا فیکٹری پکڑی گئی‘۔

پولیس نے مزید بتایا کہ گٹکا فیکٹری سے تیار گٹکا، چھالیہ، تمباکو، پیکنگ کا سامان اور مشینیں برآمد کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی: بینک ڈکیتی کے 2 واقعات میں ملزمان 10 لاکھ سے زائد رقم لوٹ کر فرار

غیرقانونی غیرملکیوں کا انخلاء: حکومت کا مختلف جیلوں ایف آئی اے کاونٹرز قائم کرنے کا فیصلہ

ڈی آئی خان، آپریشن کے دوران 10 مقدمات میں مطلوب دہشتگرد مارا گیا

پولیس نے مزید بتایا کہ پرانا گولیمار میں منشیات کے 3 بڑے اڈوں پر چھاپے مارے گئے۔

karachi

Karachi Police

Karachi Crime

Gutka