Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر عہدے سے فارغ، روبینہ مشتاق نئی وی سی مقرر

قائم مقام وائس چانسلر پینشن کے پیسے نہیں دے رہے تھے، وفاقی وزیر تعلیم
اپ ڈیٹ 05 اکتوبر 2023 07:24pm

کراچی میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء الدین کو عہدے ہٹا دیا گیا، وفاقی وزیر تعلیم کے مطابق عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا۔

دوسری جانب ڈاکٹر روبینہ مشتاق کو وفاقی اردو یونیورسٹی کا قائم مقام وائس چانسلر مقرر کردیا گیا ہے، وفاقی وزارت تعلیم نے نئے قائم مقام وائس چانسلر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اس حوالے سے وزارت تعلیم نے کہا کہ سینئر ترین پروفیسر کو قائم مقام وائس چانسلر لگایا جائے گا۔

ڈاکٹر ضیاء الدین سے متعلق وفاقی وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر پینشن کے پیسے نہیں دے رہے تھے، وہ نئے ملازمین بھرتی کررہے تھے۔

Karachi university

Federal Urdu University

islamia university bahawalpur

Sindh Caretaker setup

International Islamic University Islamabad (IIUI)