Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک انصاف کا لاہور میں جلسہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی نے انتظامیہ سے لبرٹی چوک میں جلسہ کرنے کی اجازت مانگ لی
شائع 05 اکتوبر 2023 03:43pm
پاکستان تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف

تحریک انصاف نے لاہور میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اورانتظامیہ سے لبرٹی چوک میں جلسہ کرنے کی اجازت مانگی ہے۔

تحریک انصاف نے لاہور میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس حوالے سے پی ٹی آئی نے ضلعی انتظامیہ کو درخواست بھی دے دی ہے۔

تحریک انصاف نے اپنی درخواست میں انتظامیہ سے اجازت طلب کرتے ہوئے بتایا کہ 15 اکتوبر کو لبرٹی چوک میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کو تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے درخواست دی گئی ہے۔

pti

ptip jalsa