Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: 12 گھنٹوں کے دوران 3 پولیس مقابلے، 5 ملزمان گرفتار

ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ، نقدی، چھینی ہوٸی موٹر ساٸیکل اور ایک گاڑی برآمد
شائع 05 اکتوبر 2023 09:34am
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

کراچی میں بارہ گھنٹے کے دوران ایسٹ پولیس کے تین مقابلےہوئے، چارزخمیوں سمیت پانچ ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔

کراچی شرقی پولیس نے 12 گھنٹوں کے دوران 3 پولیس مقابلوں میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 زخمیوں سمیت 5 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتارملزمان ڈکیتی کی سیکڑوں وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ، نقدی، چھینی ہوٸی موٹر ساٸیکل اور ایک گاڑی برآمد کرلی گئی۔

ایک مقابلہ تھانہ ساٸٹ سپرہاٸی وے اور دو مقابلے شاہراہ فیصل پولیس نے کیے۔

شاہراہ فیصل پولیس نےتین ملزمان زخمی ملزمان کوزخمی حالت میں گرفتارکیا، ملزم سے تھانہ فیروزآباد سے چوری شدہ کاربھی برآمد کر لی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان غیرقانونی اسلحہ،مقابلوں کے مقدمات میں ضمانت پر رہاہو کرآئے ہیں۔

karachi

Sindh Police

Karachi Crime