Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبر پختونخوا میں مقیم افغان مہاجرین کے اعداد و شمار جاری

105 افغان مہاجرین مساجد میں پیش امام ہیں، دستاویز
شائع 05 اکتوبر 2023 09:17am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

خیبرپختونخوا میں مقیم افغان مہاجرین کی اعداد و شمار جاری کردیے گئے۔

دستاویز کے مطابق صوبے بھر میں مجموعی طور پر 9 لاکھ 56 ہزار 720 افغان مقیم ہیں، بندوبستی اضلاع میں 2 لاکھ 85 ہزار 608 جب کہ 22 ہزار 39 افغان قبائلی اضلاع میں موجود ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں مقیم 6 لاکھ 48 ہزار 968 افغان مہاجرین کے پاس رجسٹریشن کارڈ موجود ہے جب کہ 105 افغان مہاجرین مساجد میں پیش امام ہیں۔

دستاویز میں انکشاف کیا گیا کہ 3 ہزار 911 افغان مہاجرین کو مختلف جرائم میں گرفتار کیا گیا جب کہ 597 افغان نے غیر قانونی طور پر پاکستان کی قومی شناخت کارڈ بنانے کی بھی تصدیق کی جنہیں فوری منسوخ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔

رواں سال 1 لاکھ 16 ہزار 418 افغان کو ویزے جاری کئے گئے ہیں تاہم افغان مہاجرین کے کاروبار اور جائیداد سے متعلق کوئی مستند معلومات موجود نہیں ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے غیرقانونی مقیم غیر ملکی تارکین وطن کو 27 روز میں پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں افغان مہاجرین کیخلاف کریک ڈاؤن پر کابل حکومت کا ردعمل آگیا

غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کیلئے ڈیڈ لائن دے دی گئی، جائیدادیں بیچنے کا حکم

پنجاب میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کے احکامات جاری

ذرائع کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تقریباً 17 لاکھ 30 ہزار افغان شہریوں کے پاس رہائشی دستاویزات نہیں،‍‍ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 13 لاکھ غیرقانونی تارکینِ وطن رہائشی ہیں، 8 لاکھ 80 ہزار مہاجرین کو قانونی حیثیت فراہم نہیں کی گئی۔

Afghan refugees

KPK

Illegal Afghan Residents