Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نادرا نے افغانستان سے آنیوالوں کیلئے رفیوجی کارڈ بنانا بند کردیے

اب نیا افغان مہاجر کے طور پر رجسٹر نہیں ہوسکتا
شائع 04 اکتوبر 2023 01:19pm

غیرقانونی طورپر مقیم افغان شہریوں کے خلاف ایکشن کی تیاری کرلی ہے، نادرا نے افغانستان سے آنے والوں کے لیے رفیوجی کارڈ بنانا بند کر دیے ہیں۔

ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ رفیوجی کارڈ کی بندش کے بعد اب کوئی بھی نیا افغان مہاجر کے طور پر رجسٹر نہیں ہوسکتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ جن افغانیوں کے پاس رفیوجی کارڈزتھے، ان کی ویلیڈیشن بھی بند ہے، جو مارچ سے ہی بند کردی گئی تھی۔

اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان سے غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے اور ان کی جائیدادیں قرق کرنے کا فیصلہ کیا تھا، ڈیڈلائن ختم ہونے پر غیرملکیوں کی جائیدادیں قرق کی جائیں گی۔

afghanistan