Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: جی ڈی اے، ایم کیو ایم اور جے یو آئی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

تینوں جماعتوں پرمشتمل کوآرڈینیشن (رابطہ) کمیٹی بنادی گٸی
شائع 04 اکتوبر 2023 01:23pm
تینوں جماعتوں کے رہنما کراچی میں فنکشنل ہاؤس میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ — تصویر/ پی پی آئی
تینوں جماعتوں کے رہنما کراچی میں فنکشنل ہاؤس میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ — تصویر/ پی پی آئی

کراچی میں ہونے والے جی ڈی اے، ایم کیو ایم اور جے یو آئی اجلاس کی اندرونی کہانی منظرعام پرآگٸی۔

ذرائع کے مطابق تینوں جماعتوں پرمشتمل کوآرڈینیشن (رابطہ) کمیٹی بنادی گٸی۔ فی الحال یہ فیصلہ نہیں کیا جاسکا کہ کمیٹی میں ہرجماعت سے کتنے رہنما شامل کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں جی ڈی اے ، ایم کیوایم اور جے یوآٸی تینوں جماعتوں کے رہنما کمیٹی میں شامل کیے جاٸیں گے۔

ہرجماعت سے دو یا تین افراد پرمشتمل کمیٹی ہوگی۔ اورتینوں جماعتوں سے نام پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد دیے جائیں گے۔ آٸندہ اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے اراکین کے نام کااعلان کردیاجاٸے گا،

ذرائع کے مطابق اجلاس میں رہنماؤں نے اصرار کیا کہ اے این پی، ایس ٹی پی اور ن لیگ سمیت دیگر جماعتوں کو بھی اتحاد میں شامل کیا جائے۔

اجلاس میں شریک ایک رہنما نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی کے دس سے پندرہ اہم رہنماء جی ڈی اے سے رابطے میں ہیں۔

GDA

MQM Pakistan