Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی سے ایک ماہ کے دوران 782 افغان باشندے گرفتار

بعض افغان باشندے مختلف جرائم میں بھی ملوث پائے گئے، پولیس
شائع 04 اکتوبر 2023 11:17am
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، پولیس نے 9 ستمبر سے 3 اکتوبر تک کارروائیوں میں 782 افغان باشندوں کو گرفتارکرلیا ہے۔

پولیس نےایک ماہ کی کارروائیوں کی تفصیلات جاری کرردی ہے، جس کے مطابق ملیرسے 135، کورنگی سے 114، شرقی سے 204 افغان شہری گرفتار کیا گیا۔

ضلع غربی 58، وسطی سے 90، کیماڑی سے 126، سٹی سے 35 اور ضلع جنوبی سے20 افغان باشندوں کو گرفتارکیا گیا ہے، تمام افغان باشندے غیرقانونی طور پر مقیم تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ افغان باشندوں کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے ہیں، بعض افغان باشندے مختلف جرائم میں بھی ملوث پائے گئے ہیں، جرائم میں ملوث ملزمان پرعلیحدہ سے بھی مقدمات درج کیے گئے۔

afghanistan

karachi

Sindh Police

Karachi Crime