Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی میں نجی ہاؤسنگ اسکیموں میں مقیم گینگز اور مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

تاریخ میں پہلی بار پنجاب کابینہ کا اجلاس راولپنڈی میں ہوا
شائع 03 اکتوبر 2023 10:36pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے راولپنڈی میں نجی ہاؤسنگ اسکیموں میں مقیم گینگز اور مافیاز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔

تاریخ میں پہلی بار پنجاب کابینہ کا اجلاس راولپنڈی میں ہوا، نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کمشنر راولپنڈی کے کمیٹی روم صوبائی کابینہ کے 28 ویں اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں راولپنڈی ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور امن و امان کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں نجی ہاؤسنگ اسکیموں میں مقیم گینگز اور مافیاز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ بھی کیا گیا جبکہ مختلف اداروں اور محکموں سے کاروبار اور دیگر بزنسز کے لیے این او سیز کے اجراء کو آسان بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں مری میں ٹی بی اسپتال میں جنرل اسپتال بنانے اور 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں راولپنڈی، اسلام آباد میٹرو بس سروس کے جلانے گئے 3 اسٹیشز کی بحالی کے لیے فنڈز کی منظوری دی گئی۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کو اعلی معیار کے مطابق جلد مکمل کرنے کی ہدایت جبکہ کچہری چوک ری ماڈلنگ پراجیکٹ پر کام شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ڈوڈھچہ ڈیم، نالہ لئی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، پنجاب کے بڑے اسپتالوں میں ہاسپٹل مینجمنٹ انفارمیشن اینڈ کیو مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ اور فنڈز کے اجراء، بہاولنگر، فیصل آباد اور لاہور میں ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹس میں پریزائیڈنگ آفیسرز کی تعیناتی جبکہ ووکیشنل ٹریننگ کے لیے بارایسوسی ایشنزکو فنڈز کا 15 فیصد شیئر مختص کرنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں پنجاب پنشن ریفارمز پلان 25-2022 پر عملدرآمد کے لیے پنجاب سول سرونٹس ایکٹ 1974 میں ترامیم کی بھی منظوری دی گئی۔

آج ایک اہم دن ہے، پنجاب کابینہ کا اجلاس راولپنڈی میں رکھا تھا، محسن نقوی

دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت کے پاس جووقت ہے اس کے مطابق عوام کو ممکن ریلیف دے رہے ہیں اور یہ سب ٹیم ورک کا حصہ ہے، میں اکیلا کچھ بھی نہیں ہوں۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں منعقدہ خواتین انٹرپرنیور ڈسپلے سینٹر کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک اہم دن ہے، پنجاب کابینہ کا اجلاس راولپنڈی میں رکھا تھا، مختلف پراجیکٹس کے حوالے سے فیصلے کیے یہ سب ٹیم ورک ہے اسی لئے رزلٹ مل رہا ہے، میں اکیلا کچھ بھی نہیں ہوں، راولپنڈی میں قبرستان کا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کو اہم منصب دے رہے ہیں، راولپنڈی میں سی وی ڈی لارہے ہیں ایک بنا بنایا اسپتال راولپنڈی چیمبر کو دے دیتے ہیں، ہم دیگر اسپتال بھی پبلک سیکٹر کو دینے جارہے ہیں، تاجر برادری اسے چلائے۔

مزید پڑھیں

پنجاب کے 8 ڈویژنز کے کمشنرز سے میونسپل کارپوریشن کے اختیارات واپس لینے کا فیصلہ

محسن نقوی کا فارمولا کام کرگیا، پنجاب میں آشوب چشم کے کیسوں میں نمایاں کمی

سرکاری اسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ

انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی کو پی کے ایل آئی کے ماتحت کررہے ہیں جبکہ ایک ون ونڈو آپریشن بھی شروع کررہے ہیں جس سے ایک بزنس مین کو 36 محکموں میں نہیں جانا پڑے گا۔

rawalpindi

crackdown

mohsin naqvi

punjab cabinate

CARETAKER CM PUNJAB

private housing schemes

Gangs and mafias