Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

گیارہ بچوں کی ماں نے 9 بچوں کے باپ سے پسند کی شادی کرلی

سابقہ شوہر سے جان کا خطرہ ہے، اعلیٰ حکام تحفظ فراہم کریں، خاتون
شائع 03 اکتوبر 2023 09:23pm
نواب شاہ : 11 بچوں کی ماں نے 9 بچوں کے باپ سے پسند کی شادی کرلی۔ علامتی تصویر/ فائل
نواب شاہ : 11 بچوں کی ماں نے 9 بچوں کے باپ سے پسند کی شادی کرلی۔ علامتی تصویر/ فائل

نواب شاہ جھول کے وارڈ نمبر 3 کی رہائشی گیارہ بچوں کی ماں 43 سالہ خاتون اور نو بچوں کے باپ نے شادی رچا لی۔

نوبیاہتا جوڑے نے پریس کلب جام صاحب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے ہوش و حواس اور رضا مندی سے شادی کی ہے۔

پسند کی شادی کرنے والی خاتون نے کہا کہ سابقہ شوہر اور ان کے رشتہ دار اس کی جان کے دشمن بنے ہوئے ہیں، جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

خاتون نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ اس کا سابقہ شوہر اسے تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور اسے گھر سے بھی نکال دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :

سوشل میڈیا پر ہونے والی دوستی شادی کے بندھن میں بندھ گئی

پسند کی شادی کرنیوالی رمشا کو شوہر کے بجائے والدین کے ہمراہ جانے کی اجازت

پسند کی شادی کیلئے تختے پر دریا عبور کرنیوالی لڑکی ڈوب گئی

پریس کلب میں خاتون کا مزید کہنا تھا کہ سابقہ شوہر کے خوف سے وہ اپنے موجودہ شوہر کے ساتھ دربدر کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے، اس لئے اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

Wedding

women's rights

Woman Torture