Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حسان نیازی کی گرفتاری کیخلاف کیس کا فیصلہ محفوظ

حسان نیازی کی گرفتاری غیرقانونی ہوئی، وکیل
شائع 03 اکتوبر 2023 07:37pm
پشاور ہائیکورٹ نے حسان نیازی کی گرفتاری کے خلاف کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا، فوٹو ــ فائل
پشاور ہائیکورٹ نے حسان نیازی کی گرفتاری کے خلاف کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا، فوٹو ــ فائل

پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کی گرفتاری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

حسان نیازی کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ابراہیم خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ حسان نیازی کی گرفتاری غیرقانونی ہوئی، گرفتاری کے بعد حسان نیازی کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش نہیں کیا گیا۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ حسان نیازی کی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دیا جائے۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ حسان نیازی کو گرفتار کرکے پنجاب منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :

چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہوگا، نوٹیفکیشن جاری

علی امین گنڈا پور کی رہائش گاہ پر چھاپہ، بھاری مقدار میں سیلاب متاثرین کا سامان برآمد

جماعت اسلامی کے بعد جی ڈی اے کا بھی سندھ الیکشن کمشنر کو ہٹانے کا مطالبہ

عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیس میں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آیا اب ہم کچھ نہیں کرسکتے، بات واضح ہوگئی۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Hassan Niazi

MAY 9 RIOTS

IMRAN KHAN Adiyala Jail