شوبزسیلیبرٹیز کی شادیوں سے رنگ کہاں گئے؟
شادیاں طویل عرصے سے خوشی، تیزموسیقی، روایتی کھانوں اور متحرک رنگوں کی علامت رہی ہیں۔ تاہم، حالیہ برسوں میں ایک ایسا رجحان سامنے آیا جو ان غیر معمولی تقریبات کا منظرنامہ تبدیل کررہا ہے.
معروف شخصیات کی شادیوں نے اپنے متحرک اور بولڈ رنگ کھو دیے ہیں جو ہمیشہ چمک دمک، گلیمر اورشان وشوکت کی نشانی رہے ہیں۔
یہ نمایاں تبدیلی بالی ووڈ سے آئی جو بھارت کی ’ڈریم فیکٹری‘ ہے۔ بالی ووڈ کی مشہورشخصیات کی شادیاں جو کبھی ’غیرمعمولی معاملات‘ ہوا کرتی تھیں، اب اپنے رنگ کھو رہی ہیں۔
یہ ٹرینڈ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی سے شروع ہوا، جہاں دولہا اور دلہن نے اپنی شادی کے لیے گلابی اور پیسٹل رنگوں کا انتخاب کیا۔ اس خوابناک شادی نے ایک ٹرینڈ شروع کیا جو آج تک مقبول ہے۔
اس کے بعد سدھارتھ کیارا، کترینہ وکی، عالیہ رنبیر یا اتھیا شیٹی نے بھی پیسٹل رنگوں کا استعمال کیا اور حال ہی میں ہم نے پرینیتی راگھو کے ساتھ ساتھ پاکستان کی ماہرہ خان کو بھی دیکھا، جنہوں نے سلیم کریم کے ساتھ زندگی کے نئے سفرکاآغازآئیوری لہنگے میں ملبوس ہوکرکیا۔
ماہرہ کا عروسی لباس چولی، لہنگا اسکرٹ، دوپٹہ اور سر کو ڈھانپے ہوئے ایک لمبے دوپٹے پر مشتمل تھا۔
لیکن مختلف نظر آنے کے بجائے یہ سب شادیاں ایک جیسی ہی نظر آرہی ہیں۔
ان شادیوں میں کبھی شوخ رنگ دیکھنے کو ملتے تھے جنہیں خوشی اور جشن کی علامت مانا جاتا تھا، تاہم اب نئے جوڑے مغربی جمالیات سے متاثرہ خوبصورتی کو ترجیح دیتے ہیں۔ سبھی دلہنیں اب روایتی رنگوں کے پیلیٹ سے ہٹ کر نرم، پیسٹل شیڈز پہننا پسند کرتی ہیں۔
پیسٹل رنگ اکثر سکون و ہم آہنگی سے وابستہ ہوتے ہیں ، جو آج کی دلہنوں کے بدلتے ہوئے انتخاب سے مطابقت رکھتے ہیں۔
لیکن بہت سے لوگ اس کے برعکس سوچتے ہیں۔
پرینیتی چوپڑا کی ادے پورمیں عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا سے شادی کے بعد ایک انسٹاگرام صارف زی علی نے یہ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان میں جوش و خروش یا کسی قسم کی تبدیلی کی کمی ہے۔
ویڈیو میں زی نے پنیر پکوانوں کے ایک میزبان کا نام لیا ہے جبکہ اسکرین پر مختلف شادیوں کی تصاویر نظر آرہی ہیں۔
صارف نے کہا، ’آئیے ایک ہی کام کریں، بالی ووڈ کو متحد کریں۔ انفرادیت ہمارے لیے بورنگ ہے۔‘
اس کے بعد انہوں نے ’ لال رنگ’ واپس لانے کی اپیل کی۔
’پنیر‘ کا یہ حوالہ اس وجہ سے دیا گیا کیونکہ ہرشادی میں معمولی فرق ہوتا ہے لیکن آخرکارسب ایک ہی جیسی نکلتی ہیں۔
ویڈیو کو 10 لاکھ سے زیادہ لائکس ملے اور بہت سے صارفین نے زی کے تبصروں سے اتفاق کیا ، کچھ نے دعویٰ کیا کہ دیگرمشہور شخصیات نے انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی نقل کی۔
کترینہ کیف، دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا بالی ووڈ کی وہ آخری اداکارائیں تھیں جنہوں نے اپنی شادی کیلئے روایتی سرخ لباس کا انتخاب کیا تھا۔
جب ہم رنگوں کو دیکھتے ہیں تو ہمارے احساسات کا انحصاراس بات پرہوتا ہے کہ وہ رنگ ہمیں پسند ہے یا نہیں، کچھ مخصوص رنگوں کے ساتھ ہم اپنی یادوں اور خیالات کو بھی جوڑ سکتے ہیں۔
رنگ ہمیشہ نمایاں ہوتے ہیں اور ہمیں فرق کرنے میں بھی مدد دیتے ہیں، تومیں کہتی ہوں کہ: چلیں رنگ برقرار رکھتے ہیں۔
Comments are closed on this story.