Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی سے غیر قانونی طور پر مقیم 15 افغان شہری گرفتار، مقدمہ درج

گرفتار ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی
شائع 03 اکتوبر 2023 03:28pm
فوٹو — کراچی پولیس
فوٹو — کراچی پولیس

کراچی میں مقیم غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کےخلاف گھیرا تنگ کردیا گیا۔

کیماڑی پولیس نے تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 15 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا ۔

پولیس کے مطابق 6 افغان شہری تھانہ جیکسن، 3 تھانہ شیر شاہ، 3 افغان شہریوں کو تھانہ موچکو، 2 کو تھانہ ڈاکس، ایک کو مدینہ کالونی کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Afghan refugees

Karachi Police

afghan terrorist

Illegal Afghan Residents