Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی کا نگراں وزیراعظم اور چیف الیکشن کمشنر سے لاپتہ رہنماؤں کی بازیابی کا مطالبہ

تحریک انصاف نے خطوط کی نقول چاروں نگراں وزرائے اعلیٰ کو بھی بھجوا دیں
شائع 03 اکتوبر 2023 02:29pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

تحریک انصاف نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے لاپتہ کیے گئے رہنمائوں و کارکنان کی بازیابی کا مطالبہ کردیا۔

سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے انوار الحق کاکڑ اور سکندر سلطان راجہ کو الگ الگ خطوط لکھ ڈالے جن کی نقول چاروں نگراں وزرائے اعلیٰ کو بھی بھجوا دی گئیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ فرخ حبیب، صداقت عباسی، عثمان ڈار، اویس یونس، عرفان سلیم، عبدالکریم خان کے علاوہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کئی روز سے لاپتہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام افراد کی جبری گمشدگیاں آئین میں فراہم کردہ بنیادی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔

عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ جب تک ان افراد کو رہا اور جبری گمشدگیوں کے ذمہ داران کوکٹہرے میں نہیں لایا جاتا، آئندہ عام انتخابات کی شفافیت پر سوالیہ نشان رہے گا۔

پی ٹی آئی نے خطوط میں استدعا کی کہ امید ہے جبری طور پر گمشدہ کیے گئے افراد کے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ان کی فوری بازیابی کے احکامات جاری کیے جائیں گے۔

pti

Omar ayub

Sikander Sultan Raja

Election Commission of Pakistan (ECP)

anwar ul haq kakar

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar